کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے‘آغا سراج درانی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے‘آغا سراج درانی کا مقدمہ ...
کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے‘آغا سراج درانی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی نے کہاسندھ اسمبلی نے قانون سازی کی تو کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی ضرور ہو گی انہوں نے کہا کراچی میں گرمی سے جتنی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں ان کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ۔انہوں نے کہا؂میرے گھر کی15 گھنٹے بجلی بند رہی اور جنریٹر کا تیل جل جل کر پھونک گیا۔سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک کیخلاف قانون سازی کی توبھرپور حمایت کرونگا۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا رینجرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کراچی میں کارروائیوں کی بھرپور حمایت کی ۔انہوں نے کہارینجرز اختیارات سے متعلق قانون سازی آئین کے تحت کی جائیگی انہوں نے کہا بلاول نے پارٹی کی کمان سنبھال لی ہے اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس میں شریک ہو کر پیچیدہ معاملات حل کرا ئے ہیں۔

مزید : کراچی