خیبرپختونخوا کے وزیر ضیااللہ آفریدی کی گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج

خیبرپختونخوا کے وزیر ضیااللہ آفریدی کی گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج
خیبرپختونخوا کے وزیر ضیااللہ آفریدی کی گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر ضیااللہ آفریدی کی گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ضیا اللہ آفریدی کے بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے ضیا اللہ کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ادارہ نیب پہلے ہی تحقیقات کررہا ہے۔ اس کے باوجود احتساب کمیشن کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی گئی حالانکہ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن قانونی طور پرابھی بنا ہی نہیں۔ ضیااللہ آفریدی کی گرفتاری آرٹیکل 4 اور 9 کی خلاف ورزی ہے اور احتساب کمیشن غیرقانونی ادارہ ہے۔ اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے ملزم کی گرفتاری کو آئین کے آرٹیکل4 اور9 کے خلاف قرار دے کر باعزت رہا کیا جائے۔

مزید :

پشاور -