کرپشن الزامات میں صوبائی وزیر معدنیات کے بعد ڈائریکٹر ایڈمن منرلز بھی گرفتار

کرپشن الزامات میں صوبائی وزیر معدنیات کے بعد ڈائریکٹر ایڈمن منرلز بھی ...
کرپشن الزامات میں صوبائی وزیر معدنیات کے بعد ڈائریکٹر ایڈمن منرلز بھی گرفتار

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب کمیشن نے صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کے بعد ڈائریکٹر ایڈمن منرلز میر زمان کو بھی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ ضیااللہ آفریدی کی گرفتار ی کے بعد میرز مان روپوش ہوگئے تھے تاہم انہیں اب احتساب کمیشن کی جانب سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ میرزمانی کو ضیااللہ آفریدی کے بیان کی روشنی میں حراست میں لیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کو احتساب کمیشن کی جانب سے حراست میں لیا گیاتھا جس کے انہیں احتساب عدالت کی جانب سے 13روزہ ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کر دیا گیاتھا جن سے کرپشن کے الزامات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں