خیبرپختونخوا میں ایسا قانون لا رہے ہیں جس سے حقیقی معنوں میں کرپشن ختم ہو‘عمران خان

خیبرپختونخوا میں ایسا قانون لا رہے ہیں جس سے حقیقی معنوں میں کرپشن ختم ...
خیبرپختونخوا میں ایسا قانون لا رہے ہیں جس سے حقیقی معنوں میں کرپشن ختم ہو‘عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کے پی کے کا احتساب سیل 2 ماہ قبل فعال ہوا ہے انہوں نے کہا صوبے میں ایسا قانون لا رہے ہیں جس سے حقیقی معنوں میں کرپشن ختم ہو۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے خیبرپختونخوا میں درخت لگانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور 5 سال کے دوران ایک ارب درخت لگائے جائینگے ، انہوں نے کہا لوگوں کو درخت لگانے کیلئے نرسریز کے موقع فراہم کرینگے جس سے 5 لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ ان کا کہنا تھا 20 لاکھ روپے سے 5 کینال پر درخت لگائیں گے انہوں نے بتایا صوبے میں غیر قانونی طور پر 200 سے 300 ارب درخت کاٹے گئے ہیں اور حکومت کو ٹمبر مافیا کے نام نیب کو دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ درختوں کو کاٹنے سے روکا جاسکے۔

مزید : اسلام آباد