رائے ونڈ میں ڈاکو نجی کمپنی کی کیش وین لوٹ کر فرار ،مزاحمت پر ڈرائیور جاں بحق

رائے ونڈ میں ڈاکو نجی کمپنی کی کیش وین لوٹ کر فرار ،مزاحمت پر ڈرائیور جاں بحق
رائے ونڈ میں ڈاکو نجی کمپنی کی کیش وین لوٹ کر فرار ،مزاحمت پر ڈرائیور جاں بحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رائے ونڈ میں ڈاکوسڑک کے درمیان میں نجی کمپنی کی کیش وین سے 6لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے اور مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ کیشیئر زخمی ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزموں کی تلاش جاری ہے ،لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر ناقہ بندی کر دی گئی ہے ملزموں کو جلد ہی گرفتا ر کر لیا جائے گا ۔مقامی افراد کا کہناہے کہ ڈاکوموٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور کیش وین کو سڑک کے بیچ میں ہی روک کر لوٹ مار شرو ع کر دی اور ڈرائیور کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو وں نے فائرنگ کر کے اسے ہلا ک کر دیا جبکہ فائرنگ سے کیشیئر ساجد شدید زخمی ہو گیاجسے مقامی لوگوں نے ہسپتال منتقل کر دیاہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔نجی کمپنی کی گاڑی کیش لے کر کمپنی میں جارہی تھی جہاں ملازمین کو آج تنخواہیں دی جانی تھیں لیکن راستے میں ہی المناک واقعہ پیش آگیا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں