زرداری قائد اور بھائی ہیں، شادی کی افواہ سازش تھی،ڈاکٹر تنویر زمانی

زرداری قائد اور بھائی ہیں، شادی کی افواہ سازش تھی،ڈاکٹر تنویر زمانی
زرداری قائد اور بھائی ہیں، شادی کی افواہ سازش تھی،ڈاکٹر تنویر زمانی

  

اسلام آباد(اے این این)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مبینہ شادی کے حوالے سے میڈیا کا خصوصی ہدف رہنے والی ڈاکٹر تنویر زمانی نے معاملہ کی حقیقت بیان کردی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرتنویر زمانی نے کہا ہے کہ میری اور آصف زرداری کی شادی کی افواہیں باقاعدہ سازش کے تحت پھیلائی گئی ہیں۔ امریکہ سے پاکستان واپس آنے والی تنویر زمانی نے سازش کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سازشیوں کا بنیادی مقصد آصف زرداری اور بلاول میں اختلافات پیدا کرنا تھا ، دونوں باپ بیٹے کولڑانا چاہتے تھے۔ تنویر زمانی نے آصف زرداری سے اپنے رشتہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین ان کیلئے قائد اور بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ امریکہ پلٹ پاکستانی خاتون نے کہا کہ ان کے چار بچے ہیں جبکہ رواں ماہ ان کی بڑی بیٹی کی شادی ہورہی ہے۔آصف زرداری سے مبینہ شادی کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کا نکاح تحسین جاوید صدیقی سے ہوا ہے اور وہ کسی سجاول زرداری کو نہیں جانتی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں