ایم سی بی کرپشن کیس،نیب نے میاں منشا ء کو ذاتی طور پرپیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا

ایم سی بی کرپشن کیس،نیب نے میاں منشا ء کو ذاتی طور پرپیش ہونے کیلئے نوٹس جاری ...
ایم سی بی کرپشن کیس،نیب نے میاں منشا ء کو ذاتی طور پرپیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم سی بی بینک کے مالک اور پاکستان کے امیر ترین آدمی میاں منشا کو نیب نے ایم سی بی بینک نجکاری کی تحقیقات میں نیب میں ذاتی طور پر پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز نے نیب ذرائع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی بی بینک کی نجکاری میں مبینہ بد عنوانیاں سامنے آئیں ہیں جس کے لیے میاں منشا کو ذاتی طور پر نیب میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ ایم سی بی میں کرپشن کے حوالے سےسپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے نیب کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا تھا جس کے بعد نیب نے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کر دیاہے اور اسی سلسلے میں میاں منشاء کو نیب میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیاگیاہے۔

مزید : کراچی