غیر قانونی ایران میں داخل ہونے کی کوشش میں 124 پاکستانی گرفتار

غیر قانونی ایران میں داخل ہونے کی کوشش میں 124 پاکستانی گرفتار
غیر قانونی ایران میں داخل ہونے کی کوشش میں 124 پاکستانی گرفتار

  

کوئٹہ(صباح نیوز)غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرنے والے 124 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایران کی جانب سے پاکستان کو بتایا گیا ہے گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کو تافتان میں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔پاکستانی سرحدی حکام کے مطابق ایران میں گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے اور وہ ایران میں غیر معروف راستوں کے ذریعے سے داخل ہوئے جبکہ ان کے پاس سفری دستاویزات بھی نہیں تھیں۔ایران میں گرفتار ہونے والے ان پاکستانیوں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے حوالے کردیا گیا ہے۔مذکورہ پاکستانی شہریوں نے یورپ براستہ ترکی جانے کیلئے پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایجنٹس کو بھاری رقم فراہم کی تھی، تاہم ایران کے علاقے تافتان سے گزرتے ہوئے ان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید : کوئٹہ