عمران فاروق قتل کیس ،عدالت نے معظم علی کو تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

عمران فاروق قتل کیس ،عدالت نے معظم علی کو تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے ...
عمران فاروق قتل کیس ،عدالت نے معظم علی کو تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت کی اجازت سے رینجرز نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزم معظم علی خان کو تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزم معظم علی خان کو تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پیش کی جس کی عدالت نے منظور کر تے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔
رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کا خط بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے لئے ایف آئی اے کو 27 جون کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ملزم معظم علی خان کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور 13 اپریل کو 90 دن کے لئَے رینجرز کی تحویل میں دیا گیا۔

مزید :

کراچی -