خاتون پر اسرار بیماری میں مبتلا ،ہنستے ہنستے بے ہوش ہو جاتی ہیں

خاتون پر اسرار بیماری میں مبتلا ،ہنستے ہنستے بے ہوش ہو جاتی ہیں
خاتون پر اسرار بیماری میں مبتلا ،ہنستے ہنستے بے ہوش ہو جاتی ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شیفلڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریسی ہیئرنگ کی عمر 44سال ہے اور و ہ ایسی بیماری میں مبتلا ہیں کہ جس کے باعث نہ تو وہ ہنس سکتی ہیں اور نہ ہی زیادہ غصے میں کی کیفیت میں آسکتی ہیں اگر وہ اس طرح کی کیفیت میں چلی جائیں تو وہ بے ہوش ہو جاتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹریسی کو کیٹاپلیکسی کا مرض لاحق ہے اور انہوں نے 2003 سے اب تک کوئی کامیڈی فلم نہیں دیکھی ہے۔ اس مرض میں جذبات کی شدت سے ان کے پٹھے متاثر ہوتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ زور سے ہنستے ہوئے ان کی گردن کمزور پڑنے لگتی ہے اور ہاتھ پاو¿ں پر کنٹرول ختم ہوجاتا ہے اور ان دھڑ دائیں طرف سے کچھ دیر کے لیے ناکارہ ہوجاتا ہے اور کئی دفعہ وہ بے ہوش ہوجاتی ہیں اور یہ واقعہ سال میں ایک دو مرتبہ لازمی ہوتا ہے۔ دوستوں کی محفل میں بھی وہ لوگوں سے لطیفے سنانے سے منع کرتی ہیں۔

کیٹاپلیکسی کا پہلا دورہ انہیں 32 سال کی عمر میں پڑا تھا اور تمام احتیاط کے باوجود بھی وہ کبھی کبھی اس کیفیت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اس مرض میں وقتی دورے کے دوران ان کا جبڑا لٹک جاتا ہے، پاو¿ں ڈگمگاتے ہیں، سر ڈھلک جاتا ہے اور بے ہوشی طاری ہوجاتی ہے اور یہ کیفیت چند سیکنڈوں سے کئی منٹوں تک رہتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس