جیل میں قیدیوں کو افطاری کروانے کی اجازت نہیں دی گئی :ایان علی

جیل میں قیدیوں کو افطاری کروانے کی اجازت نہیں دی گئی :ایان علی
جیل میں قیدیوں کو افطاری کروانے کی اجازت نہیں دی گئی :ایان علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کرانسی سمگلنگ میں گرفتار ماڈل ایان علی نے کہاہے کہ انہوں نے جیل میں قیدیوں کو افطاری کروانے کی اجازت مانگی لیکن جیل انتظامیہ کی جانب سے انہیں اجازت نہیں دی گئی ۔
احاطہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ جیل میں کوئی کتاب نہیں لکھ رہی اور اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں ،اور میں100فیصد پروفیشنل ماڈل ہوں کسی سیاسی شخصیت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ،سیاسی شخصیات سے جوڑ کر میری کردار کشی کی جارہی ہے ۔ کرنسی اسمگلنگ کیس کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ایان علی کا کہنا تھا کہ ابھی چونکہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گی کیونکہ اس سے کیس خراب ہوتا ہے، ضمانت پر رہائی کے بعد کیس پر کھل کر بات کروں گی۔