آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ ، پیشہ ورانہ امور پر کور کمانڈر کی بریفنگ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ ، پیشہ ورانہ امور پر ...
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کور ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ ، پیشہ ورانہ امور پر کور کمانڈر کی بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ کیا ہے جہاں ان کاکہنا تھا کہ پاک فوج کے شعبہ انٹیلی جنس میں بہت بہتری آئی ہے جس سے آپریشن ضرب عضب میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر لاہور کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کور کمانڈر لاہور نے کیا ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورہ کور ہیڈ کوارٹر کے موقع پر پیشہ ورانہ امور او ر آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس جنرل راحیل شریف نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا ہے ۔

اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس آپریشن سے شہری علاقوں میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں انٹیلی جنس کے باعث کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ پاک فوج دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔