بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستان کیلئے مشکل مزید بڑھ گئی

بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستان کیلئے مشکل مزید ...
بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستان کیلئے مشکل مزید بڑھ گئی

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کر لی ہے جس کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بنگلہ دیشی باو¿لرز کی تباہ کن باو¿لنگ کے سامنے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 46 اوورز میں 162 رنز پرپویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوپلیسی 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں فرحان بہاردین 38 اور ہاشم آملہ 22 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور ناصر حسین نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھی ابتدائی طور پر مشکلات کا شکار ہوئی جب 24 کے مجموعی سکور پر تمیم اقبال اور لٹن داس پویلین لوٹ گئے لیکن سومیا سرکار اور محمود اللہ نے ذمے دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے تیسری وکٹ کیلئے 135 رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کر کے تاریخ رقم کر دی۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے 2017ءچیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ اس ٹورنامنٹ کی آٹھویں ٹیم کیلئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔ پاکستان اس وقت سری لنکا میں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے اور پانچ ایک روزہ میچوں میں سیریز کے پہلے میچ فتح حاصل کر چکا ہے تاہم اسے چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کے خلاف کم از کم 2 مزید فتوحات کی ضرورت ہے ۔

مزید : کھیل