سندھ حکومت کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرنے پر غور کر رہی ہے ، گرفتار کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے : شرجیل میمن

سندھ حکومت کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرنے پر غور کر رہی ہے ، گرفتار کرنے سے ...
سندھ حکومت کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرنے پر غور کر رہی ہے ، گرفتار کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے : شرجیل میمن

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو کمرشل بزنس کی طرح چلایا جا رہا ہے اور سندھ حکومت ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کے الیکترک کی انتظامیہ ناتجربہ کار ہے اور ان کی نااہلی اور بد نیتی سامنے آ چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک سال میں 16 ارب روپے کماتی ہے جبکہ انفرا سٹرکچر پر کوئی پیسہ نہیں لگایا ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں اینٹی کرپشن کو فعال کر دیا گیا ہے جس کے تحت کرپشن کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ اگر کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو گرفتار بھی کرنا پڑا تو سندھ حکومت گریز نہیں کرے گی ۔ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔

مزید : کراچی