مرد زیادہ پر کشش کیسے نظر آسکتے ہیں؟ سائنسی طریقہ جانئے

مرد زیادہ پر کشش کیسے نظر آسکتے ہیں؟ سائنسی طریقہ جانئے
مرد زیادہ پر کشش کیسے نظر آسکتے ہیں؟ سائنسی طریقہ جانئے

  

لندن(نیوزڈیسک)خوبصورت نظر آنے اور خواتین کو متاثر کرنے کی خواہش ہم سب کی ہوتی ہے لیکن یہ خواہش کبھی پوری ہوجاتی ہے اور کبھی ادھوری رہ جاتی ہے۔آج ہم آپ کو خوبصورت نظر آنے کے کچھ سائنسی طریقے بتاتے ہیں۔

حس مزاح

ماہرین کا ماننا ہے کہ خواتین ایسے مردوں کو زیادہ پسند کرتی ہیں جو زیادہ سوشل ہوں اور جن کی حس مزاح زیادہ اچھی ہو۔خواتین کاخیال ہوتا ہے کہ ایسے لوگ انہیں خوش رکھ سکتے ہیں۔

زیادہ دوست

ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ گروپوں کی صورت میں لوگ زیادہ اچھے لگتے ہیں لہذا آپ بھی زیادہ سے زیادہ دوست بنانے کی کوشش کریں۔

کم بات نہ کریں

سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کا کہنا ہے کہ لوگ ایسے افراد کے ساتھ زیادہ انسیت محسوس کرتے ہیں جو زیادہ بات کرتے ہیں اور جو سوالات پوچھتے ہیں کہ اس طرح ان کے مخلص پن کا مظاہرہ نظر آتا ہے۔

پالتو جانور رکھنا

یونیورسٹی آف مشی گن کا کہنا ہے کہ اگر آپ کوئی جانور پالیں گے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ کرے گا کہ آپ لمبے عرصے تک مراسم بنانے کے لئے زیادہ سنجیدہ ہیں۔

اچھا اخلاق، زیادہ خوش رہیں اور مسکرائیں

اگر آپ اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں گے تو اس کا اثر تمام افراد پر بہت گہرا ہوگا اوروہ آپ سے بات کرکے خوش ہوں گے اورآپ کو پسند کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس