ممنون حسین کا مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک صبر ، برداشت اور امن کا درس دیتا ہے اور پاکستان نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں اور اس جنگ میں انہوں نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں ہیں جنہیں وری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کا حامی ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام مذاہب سے تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے ۔