پاک چین اقتصادی راہداری پر عوامی ریفرنڈم کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پاک چین اقتصادی راہداری پر عوامی ریفرنڈم کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
پاک چین اقتصادی راہداری پر عوامی ریفرنڈم کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عوامی ریفرنڈم کرانے اور عوامی امنگوں کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔ وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے قومی اورعوامی مفادات کے برعکس چین سے راہداری منصوبوں کے معاہدے کئے۔ حکومت نے چالیس سال کے لئے گوادر پورٹ لیز پر چین کے حوالے کر دی اور اس معاہدے میں ملکی مفاد یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی راہدری منصوبے سے متعلق چین سے کئے جانے والے معاہدوں پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا حکم دیا جائے،ان معاہدوں کو عوامی امنگوں کے مطابق از سر نو تشکیل دینے ، گوادر پورٹ کو چالیس کی بجائے بیس سال کے لئے لیز پر چین کے حوالے کرنے کے کا حکم دیا جائے صادر کئے جائیں۔

مزید : لاہور