عید الفطر منانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ

عید الفطر منانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ
عید الفطر منانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عید الفطر منانے کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی دبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔ یاد رہے اس سے قبل ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری آج صبح ہی دبئی پہنچ چکی ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے بچوں کے ساتھ عید الفطر دبئی میں منائیں گے ۔

مزید : کراچی