چیئرمین نیب کی شریف برادران کے خلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

چیئرمین نیب کی شریف برادران کے خلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل کرنے کی ...
چیئرمین نیب کی شریف برادران کے خلاف کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب نے شریف برادران کے خلاف کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے اور تحقیقاتی افسران کو ایک حکم کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات 30 ستمبر سے پہلے مکمل کرلی جائیں۔

نیب ذرائع نے آن لائن کو انکشاف کیا ہے کہ نیب حکام نے کمرشل بینکوں سے حاصل کئے گئے شریف برادران کے قرضوں کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں بالخصوص نیشنل بنک آف پاکستان سے قرضوں کے اجراءاور قرضوں کے ری شیڈول بارے مکمل معلومات حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل بینک سے ان کمپنیوں کو قرضوں کی فراہمی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جو شریف برادران یا ان کے حواریوں کی ملکیت میں ہیں۔ نیشنل بنک نے گزشتہ دو سالوں میں ان کمپنیوں کو بھی بھاری قرضے فراہم کئے ہیں اور ان کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

چیئرمین نیب نے گزشتہ دس سالوں میں 1193 مقدمات جو سردخانہ میں پڑے تھے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تحقیقات افسران کو ٹاسک دیا ہے اور اس مقصد کیلئے نیب کے اندر مانیٹرنگ ڈیسک بھی بنادیا گیا ہے جو مقدمات کی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرتا رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں