الطاف حسین اتنے ہی بہادر ہیں تو پاکستان آئیں : خواجہ آصف

الطاف حسین اتنے ہی بہادر ہیں تو پاکستان آئیں : خواجہ آصف
الطاف حسین اتنے ہی بہادر ہیں تو پاکستان آئیں : خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف کے منہ میں جو بھی الفاظ آتے ہیں وہ بول دیتے ہیں اور وہ ہماری افواج جو قوم کے محسن ہیں ان کے خلاف الطاف حسین زبان درازی کر رہے ہیں ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہالطاف حسین لندن بیٹھ کر پاکستان کی سیاست نہ کریں کیونکہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہیں اور وہ لندن کی بلوں میں چھپ کر بات نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر الطاف حسین اتنے ہی دلیر ہیں تو وہ ہندوستان جانے کی بجائے پاکستان آئیں اور یہاں آ کر بیان دیں ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اپنی تقاریر سے باز آ جائیں ورنہ حکومت پاکستان کے ہاتھ لندن تک پہنچ سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفاد کے لیے الطاف حسین کے الفاظ بدل جاتے ہیں لیکن ہم انہیں ان کے گھر پہنچانا چاہتے ہیں ۔

کراچی کے حالات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو ہو رہا ہے وہ دہشت گردی ہے ۔ اور ان دہشت گردوں نے کراچی کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی میں آپریشن کا فیصلہ سیکورٹی اداروں نے شہر کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کیا اور وہ ان کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وہ ایم کیو ایم کے کارکنان ، ان کے ووٹ بینک اور اردو سپیکنگ کمیونٹی کا احترام کرتے ہیں اور ان کے لیے دل سے عزت کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -