الطاف حسین کا بیان ، ڈی جی رینجرز نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

الطاف حسین کا بیان ، ڈی جی رینجرز نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
الطاف حسین کا بیان ، ڈی جی رینجرز نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے رینجرز حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس اجلاس میں نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں اور انہیں پھیلانے والوں کے خلاف بھی فیصلہ متوقع ہے ۔ ذرائع کی جانب بتایا گیا ہے کہ اس ہنگامی اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور اس کے اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

مزید : کراچی