اشتعال انگیز تقاریر، الطاف حسین کے خلاف 5 تھانوں میں مقدمات درج

اشتعال انگیز تقاریر، الطاف حسین کے خلاف 5 تھانوں میں مقدمات درج
اشتعال انگیز تقاریر، الطاف حسین کے خلاف 5 تھانوں میں مقدمات درج

  

جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف 5 مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ ایئرپورٹ ، تھانہ دودا پور ، نوشہرہ فیروز ، بے نظیر آباد  اور تھانہ سٹی میں شہریوں کی جانب سے 153 اے کے تحت مقدمات درج کروائے گئے ہیں ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین نے 12 جولائی کو بھی اشتعال انگیز تقریر کی جس مین پاک فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی ہے ۔ درخواست گزاروں کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے پاکستان کی سالمیت اور سیکورٹی اداروں کے بارے میں بات کی تھی جس کا مقصد سندھ اور کراچی میں گڑبڑ پیدا کرنا تھا ۔

واضح رہے الطاف حسین کے خلاف مقدمات کی درخواستیں شہری اعجاز شاہ ، عبدالخالق اور ایک شہری کی جانب سے دی گئی تھی اور پولیس کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

مزید : جیکب آباد /اہم خبریں