اس نوعمر لڑکی کو اتحاد ائیرلائن نے کس وجہ سے جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

اس نوعمر لڑکی کو اتحاد ائیرلائن نے کس وجہ سے جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا؟ جان ...
اس نوعمر لڑکی کو اتحاد ائیرلائن نے کس وجہ سے جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

ایڈنبرا (نیوز ڈیسک) آج کل سیکیورٹی کے مسائل بہت سنگین ہوچکے ہیں اور مشکوک افراد کو جہازوں میں گھسنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، مگر سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک نوعمر لڑکی کو اس کی رنگت کی وجہ سے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

چودہ سالہ گریس وین اپنے و الد، والدہ اور بہن بھائی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلئے مالدیپ روانہ ہونے والی تھی کہ اتحاد ائیرلائن کے عملے نے ان کی زرد رنگت سے پریشان ہوکر انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ گریس کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے عملے کو بہت سمجھایا کہ ان کی بیٹی سکاٹ لینڈ میں رہتی ہے، اس کے بال سرخ اور رنگت زرد ہے، اور وہ ایسی ہی ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں طیارے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ بالآخر میڈیکل ماہرین کو بلایا گیا اور جب ڈاکٹر نے گریس کی صحت کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا تو انہیں سفر کی اجازت دی گئی۔

دوسری جانب ائیرلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوعمر لڑکی کی رنگت کی بناء پر امتیازی سلوک نہیں کیا گیا بلکہ عملہ پریشان تھا کہ کہیں وہ بیمار تو نہیں۔ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کے بعد گریس کو سفر کی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:وہ شرمناک میلہ جس میں مرد قبیلے کے دوسرے مردوں کی بیویاں چُراتے ہیں، شروع ہونے کو۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس