ہریتک روشن نے رنویر سنگھ کو ”Eye to Eye“ کر دیا

ہریتک روشن نے رنویر سنگھ کو ”Eye to Eye“ کر دیا
ہریتک روشن نے رنویر سنگھ کو ”Eye to Eye“ کر دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ”Eye to Eye“ کے خالق طاہر شاہ سے تو آپ سب ہی واقف ہوں گے جنہوں نے اپنے گانے سے انٹرنیٹ پر تقریباً ”دھوم“ ہی مچا دی تھی لیکن اکثر لوگوں نے ان کے گانے کو پسند کرنے کے بجائے اس پر تنقید کرتے ہوئے طاہر شاہ کو ہی مذاق کا نشانہ بنایا لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کی ”ہائے ہائے“ کروانے والے طاہر شاہ کو کس بھارتی اداکارنے پسندیدگی کا تمغہ دیا ہے؟ نہیں ! تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بھارتی اداکار ہریتک روشن نے ساتھی ادکار رنویر سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں طاہر شاہ کا المشہور ”Eye to Eye“ گانا ڈیڈیکیٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہریتک روشن نے ناصرف رنویر سنگھ کو گانا ڈیڈیکیٹ کیا بلکہ اس پر ایکٹنگ کرنے کا چیلنج بھی کر دیا جسے قبول کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ”ٹوئٹر“ پر اپ لوڈ کی ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے وقت رنویر سنگھ نے لکھا کہ ” میں شائد کبھی بھی اس گانے پر ایکٹنگ نہیں کر سکتا۔۔۔ لیکن کم از کم کوشش تو کرتا ہوں، صرف تمہارے لئے ہریتک روشن کیونکہ مجھے تمہاری آنکھوں سے پیار ہے“۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد اسے سینکڑوں صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا اور متعدد بار شیئر کرنے کیساتھ ساتھ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔ اپنے قارئین کی دلچسپی کیلئے ہم رنویر سنگھ اور طاہر شاہ کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں تاکہ آپ بھی اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

مزید : تفریح