مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے قریب بھارتی مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے قریب بھارتی ...
مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے قریب بھارتی مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیری امریکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ نہتے کشمیریوں کی ہلاکتوں کے خلاف اتوار کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بھارتی مشن کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

کشمیری رہنما سید غلام نبی فائی نے احتجاجی مظاہرہ  کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی سے اب تک 32 معصوم شہریوں کا قتل بھارتی فورسز کا ناقابل معافی جرم ہے،پوری دنیا میں کشمیری بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ،عالمی اداروں کو مودی حکومت کے ظلم و ستم اور ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے تمام کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔