پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،پرویز کلیم

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،پرویز کلیم

لاہور(فلم رپورٹر )رائٹر،پروڈیوسر و ڈائریکٹر پرویز کلیم نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔پرویز کلیم نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں اور اس لئے میں نے تین نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...