حکومت فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے،صائمہ جہاں

حکومت فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے،صائمہ جہاں
حکومت فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے،صائمہ جہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ، ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا ۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے ۔ صائمہ جہاں نے کہا کہ بڑے فنکار کے اس دنیا سے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو کسی طور پر حل نہیں کیا جا سکتا

مگر ہم آنے والے وقت کے لئے نوجوان گلوکاروں کی ایک بڑی کھیپ تیار کر سکتے ہیں ۔ اس کے لئے اگر حکومت اکیڈمی بنائے تو میں بلا معاوضہ خدمات انجام دینے کے لئے تیار ہوں۔

مزید :

کلچر -