مصری وزیرخارجہ کا محمود عباس کو فون، دورہ اسرائیل پر اعتماد میں لیا

مصری وزیرخارجہ کا محمود عباس کو فون، دورہ اسرائیل پر اعتماد میں لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ(آن لائن)مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کو ٹیلیفون کر کے انہیں اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے بارے میں اعتماد میں لیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری وزیرخارجہ سامح شکری نے صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کر کے بتایا کہ انہوں نے اتوار کے روز دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کی تھی۔ سامح شکری نے نیتن یاھو کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے بھی صدر عباس کو آگاہ کیا۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصری وزیرخارجہ نے صدر عباس کو ٹیلیفون کر کے اپنے دورہ اسرائیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مصر اسرائیل کو امن عمل کی بحالی کی طرف لانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکومت اسرائیل کو 1967کی جنگ سے قبل والی پوزیشن پرواپس لانے، یہودی ا?باد کاری روکنے اور دیگر سابقہ معاہدوں پرعمل در آمد پر مجبور کرتا رہے گا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین اور مصر کے درمیان مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے برقرار رکھنے سے اتفاق کیا گیا۔خیال رہے کہ 2007ء کے بعد کسی مصری وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ اسرائیل ہے۔ 2007ء میں اس وقت کے مصری وزیرخارجہ احمد ابو الغیط[عرب لیگ کے موجودہ سیکرٹری جنرل] اپنے اردنی ہم منصب عبداللہ الخطیب کے ہمراہ امن بات چیت کی بحالی کے لیے اسرائیل کے دورے پر آئے تھے۔ انہوں نے اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور سابق وزیرخارجہ زیپی لیونی سے ملاقات کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -