میٹرو ریل کا ڈرائیور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

میٹرو ریل کا ڈرائیور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) کیپ ٹاؤن میں نیٹ ریگ میٹرو ریل کے اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا،مقتول ڈرائیور ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کے لئے سروے کے کام میں مصروف تھا،پیٹر بورنتھ کے قتل کے خلاف ساتھی ڈرائیوروں نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،ورنہ پوری میٹرو ٹرین کا جام کر دیں گے۔یونین نے پیٹر کے خاندان سے بھی تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -