شام میں ہلاک امریکی خاتون رپورٹر کے اہلحانہ نے دعویٰ دائر کر دیا

شام میں ہلاک امریکی خاتون رپورٹر کے اہلحانہ نے دعویٰ دائر کر دیا

واشنگٹن (اے پی پی) شام میں فروری2012 میں ہلاک ہونے والی امریکی خاتون رپورٹر میری کالوین کے اہلحانہ نے صدر بشارالاسد کی انتظامیہ کے خلاف دعویٰ دائر کر دیاہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صحافی میری کالوین کے اہلحانہ نے واشنگٹن کی عدالت میں صدر بشارالاسد کی انتظامیہ کے خلاف دعوی دائر کر دیا ہے اور اپنے موقف کو ثابت کرنے کے لئے حکومتی دستاویزات اور سیاسی پناہ لینے والے انتظامی اہلکاروں سے حاصل کردہ معلومات کو پیش کیا ہے۔کالوین کے اہلخانہ کا دعویٰ ہے کہ شامی فورسز نے انہیں قصداً ہلاک کیا ہے ۔ کالوین کے اہلخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ شواہد ثابت کرتے ہیں کی میری کالوین ،صدر بشارالاسد کی انتظامیہ کی طرف سے صحافیوں کونشانہ بنانے والی پالیسیوں کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں۔شواہد کے مطابق نشریاتی روابط کے لئے میری کالوین کے زیر استعمال سیٹلائٹ ٹیلی فون کو شامی خفیہ ایجنسی کی طرف سے سْنا جا رہا تھا۔اس طرح امریکی صحافی کی جگہ کا تعین کر کے انہیں براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر میری کالوین کی بہن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے یہ دعوی محض میری کالوین کے لئے ہی نہیں بلکہ صدر بشارالاسد کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے اور ظلم کا شکار ہونے والے ہزاروں معصوم شامیوں کے لئے بھی دائر کروایا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...