شامی باغیوں کا حلب اور ادلب پر حکومتی فضائی حملے میں 22ہلاک

شامی باغیوں کا حلب اور ادلب پر حکومتی فضائی حملے میں 22ہلاک

حلب(آن لائن)شام کے شہروں حلب اور ادلب میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے حملوں میں 22افراد ہلاک ہو گئے ۔شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس حملے میں آٹھ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔خیال رہے کہ تازہ حملہ شامی باغیوں کی جانب سے کاستیلو روڈ کو دوبارہ کھولنے میں ناکامی کے بعد کیا گیا ہے۔حلب کسی زمانے میں شام کا کمرشل اور صنعتی گڑھ ہوا کرتا تھا جسے 2012 میں دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ مغربی حصے پر حکومت کا کنٹرول ہے جب کہ مشرقی حصے پر باغیوں کا قبضہ ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے مخالفین نے حکومت کے زیرِ علاقہ اضلاع پر صبح حملہ کیا۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ باغیوں نے حملے میں 300 سے زائد گولے داغے تاہم شامی حکومت کی فضائی کارروائی کی وجہ سے باغی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔مغربی حلب میں مقیم ایک شہری احمد نے فرانسیسی خبر رساں کو بتایا کہ شیلنگ نے اس کے پورے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کی آوازیں ابھی بھی سنی جا سکتی ہیں۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے ایک فضائی حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ادھر سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ صوبے ادلب میں حکومت کے ایک فضائی حملے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...