مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور وحشیانہ کارروائیاں عالمی مسئلہ بن گیا: خواجہ خاور رشید

مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور وحشیانہ کارروائیاں عالمی مسئلہ بن گیا: خواجہ ...

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چےئرمین و سینئر نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور وحشیانہ کارروائیاں علاقائی نہیں عالمی مسئلہ بن چکا ہے، ظالم بھارتی فوج کے ہاتھوں سینکڑوں نہتے کشمیریوں کی شہادتوں پر امریکہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمداروں نے چپ سادھ رکھی ہے، اکثر نامور بھارتی رہنماء بھی پاکستان کے موقف کی تائید کررہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر طاقت سے نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے، پاکستانی تاجروں کو اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارت سے ٹریڈ بند کر دینی چاہئے جسکا اعلان سرکاری لیول پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بغل میں چھری منہ سے رام رام والے جان لیں اگر مسئلہ کشمیر کا بروقت حل نہ کیا گیا تو اپنی لگائی آگ کی لپیٹ میں وہ خود ہی آنے والے ہیں، مسئلہ کشمیر پر دنیائی طاقتیں ہمیشہ کی طرح دوغلی پالیسی سے کام لے رہی ہیں جس سے پاکستان کو بھی چوکنا رہنا ہوگا۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کے سخت موقف کو سہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیں، اس مسئلہ کے حل کیلئے انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرنے کے علاوہ بین الاقوامی فورمز پر آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کہ بنا وہ پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات اسطوار کر سکتا ہے۔ مودی حکومت کی کشمیر پر جارحیت سے بھارتی تاجر بھی متاثر ہو رہے ہیں اور اگر بھارتی حکومت نے اپنی کشمیر متعلق پالیسیز تبدیل نہ کیں تو اسکے اثرات بھارتی عوام پر مزید پڑیں گے ۔

مزید : کامرس


loading...