پورٹ ٹرسٹ

پورٹ ٹرسٹ

 کراچی (آن لائن) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے مالی سال 2015-16کے اختتام پرمجموعی طورپر50.05ملین ٹن کارگوکی ترسیل کی جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15میں43.42ملین ٹن کارگوہینڈل کیاگیا جوکہ 15.25فیصداضافے ظاہرکررہا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ کے پی ٹی ڈرائی پورٹ کے لیے 16.59فیصد زیادہ خشک کارگوہینٹل کرتے ہوئے مجموعی طورپر34.59ملین ٹن کارگوریکارڈ کیاجوکہ مالی سال 2014-15میں29.67ملین ٹن ریکارڈ ہوا،اس طرح مائع کارگوکی درآمدات وبرآمدات میں12.37فیصد اضافہ کے ساتھ 15.45ملین ٹن کی ترسیل کی گئی۔

مزید : کامرس


loading...