بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پر اتر آیا ،اس ظلم کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ عمران

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پر اتر آیا ،اس ظلم کی مذمت کرتے ہیں، ...

لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے سرینگر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے آزادی کے حق سے کوئی نہیں روک سکتا،اب کشمیر آزاد ہو کر ہی رہے گا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے گا،کشمیر کی آزادی کی جدو جہد کو منطقی انجام تک پہنچنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔ ان یالات کا اظہار انہوں ے گذشتہ روز پی ایم ایل این لاہور کے مرکزی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سائلین کی شکایات بھی سنی اور ان کے ازالے کے لئے ہدایات بھی جاری کیں ۔پارلیمانی سیکرٹری ے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اندر کے خوف سے باہر نکلیں اور سڑکوں پر آنے اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے 2018ء کے عام انتخابات کی تیاری کریں،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت صرف ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی طرف تمام تر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے،اور انشاء اللہ 2018ء عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی اور ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...