صوبے کی عوام کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد منظور

صوبے کی عوام کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ با د ( آ ئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پا ک چین اقتصا دی را ہداری سے منسلک تر قی کے مو ضو ع پر ہو نے والے سیمینار میں بلو چستان کی عوام کوتر قی کے عمل میں منا سب موا قع فرا ہم کر نے اور استحصال کے خا تمہ کے حوالے متفقہ قراردار منظور کی گئی،منگل کو ہو نے والے سیمینار میں بلو چ نیشنل پا رٹی کے سر برا ہ سردار اختر مینگل، انسا نی حقوق کے رہ نماء آ ئی اے ر حمان، عا صمہ جہا نگیر، سیکر ٹری سپر یم کو رٹ با ر اسد منظور بٹ اور معروف صحا فیوں نے شر کت کی۔ مقر ر ین نے بلو چستان با لخصوص گوادر میں تعمیر تر قی کے عمل با رے اپنی تجا ویز اور خد شات کا اظہار کیا جسے ایک قرارداد کی شکل دی گئی، متفقہ طو ر پر منظور ہو نے وا لی قرارداد میں مطا لبہ کیا گیا کہ گوادر پورٹ کا مکمل اختیار بلوچستان کو دیا جائے اورصوبوں کے ساحل و وسائل پر صوبوں کا اختیار اور حق ملکیت کو تسلیم کیا جائے،گوادر کے بلوچوں اور بلوچستان کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے روکنے کیلئے قانون سازی اور ٹھوس پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کو شناختی کارڈرز ، لوکل سرٹیفیکیٹ، پاسپورٹ جاری کرنے پر مکمل پابندی ہو اور انتخابی فہرستوں میں ان کے ناموں کا اندراج نہ ہو سکے،سی پیک کے ابتداء ہی سے گوادر کے عوام کو فوری طور پر صاف پانی، انفراسٹرکچر ، ہسپتال ، اسکول ، ٹیکنیکل کالجز اور پورٹ سے متعلق ہنرمند افراد کیلئے ٹریننگ سنٹر وار میرین یونیورسٹی تعمیر کی جائے ان میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے اور روز گار فراہم کی جائے،گوادر پورٹ اور میگا پروجیکٹ کے تمام ملازمتوں میں گوادر، مکران اور بلوچستان کے باشندوں کو ترجیح دی جائے،گوادر میں ماہی گیروں کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے متبادل روزگار اور ماہی گیروں کیلئے جی ٹی کا بندوبست کیا جائے اور موجودہ جی ٹی کو وسعت دی جائے۔تاپی، آئی پی، ایل این جی پائپ لائن جس صوبے سے گزرے اس میں صوبوں کے حق کو تسلیم کیا جائے،گوادر کے مقامی لوگوں کو عائد پابندیوں کو ختم کر کے نقل و حرکت کی مکمل آزادی دی جائے،گوادر کے لوگوں کو علاج و معالجے کی سہولت ، گوادر کے لوگوں کو بیرون ملک ٹیکنیکل ٹریننگ ، ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے لیے سکالر شپ دی جائے۔گوادر کے مقامی عوام کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے عوام کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹیکسیز اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں تیس سالوں تک چوٹ دی جائے۔گوادر کے مقامی عوام کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے عوام کی سہولیات کے ساتھ ساتھ ٹیکسیز اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں تیس سالوں تک چوٹ دی جائے،گوادر کے مقامی لوگوں کی جلد پشتی ہزاروں ایکڑ زمینوں کو سرکاری تحویل میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ زمین اصل ملکان کے حوالے کی جائے،گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے مقامی لوگوں کی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے،گوادر کے تاریخی شہر کو منتقل کرنے کی بجائے پرانے شہر کو ہی ترجیحی بنیادوں پر سی پیک روٹ کے محصولات کا اختیار صوبوں کو دیا جائے ، اسپیشل سیکیورٹی ڈیویژن کا مکمل اختیار صوبوں کو دیکر مقامی باشندوں کو اولین بنیادوں پر بھرتی کی جائے۔

قرارداد منظور

مزید :

علاقائی -