محکمہ پولیس میں پٹرولنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں

محکمہ پولیس میں پٹرولنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اجلاس، محکمہ پولیس میں پٹرولنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں، بعض افسران نے رقم اپنے ذاتی اکاونٹس میں جمع کرادی، کمیٹی کا اظہار برہمی، تحقیقاتی کمیٹی قائم، رپورٹ60دن میں پیش کرنیکا حکم۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الر شید کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس ون کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان، ڈاکٹر وسیم اختر، وحید ڈوگر، سائرہ افتخار نے بطور ممبر جبکہ ایڈیشنل آئی جی سہیل خان اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری نے شرکت کی۔ اس موقع پر میاں محمود الر شید نے محکمہ پولیس میں پٹرولنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور بعض افسروں کی جانب سے رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں رکھنے پر برہمی کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ، ڈائریکٹر آڈٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی 60یوم میں رپورٹ پیش کریگی

مزید :

علاقائی -