ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رہیگی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رہیگی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

لاہور(خبر نگار خصوصی) انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج اوررکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اورنسل نو کی ایمان کی حفاظت چناب نگر کے غیور مسلمانوں اورنو مسلموں کے دینی واخلاقی تربیت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی انہوں نے کہا کہ چناب نگرمیں علماء کرام اورمسلمانوں کو ہراساں کرنے اوردھمکیاں دینے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی راہنماء مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اوردیگر علماء کرام گزشتہ دنوں انوار ختم نبوت ٹرسٹ کے زیراہتمام لاہورسے چناب نگر کے غریب مسلمانوں اور نومسلموں کو عیدالفطر کے حوالے سے گھریلو راشن اوردیگر بنیادی امدادی اشیاء تقسیم کرنے گئے جہاں بغیر نمبر پلیٹ ڈالہ گاڑی میں سوار تین نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر تعاقب کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو زبردستی روک کر ہراساں کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی کی جس پر تھانہ چناب نگر میں اس واقعہ کے خلاف تحریری درخواست بھی دی لیکن ابھی تک ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے دینی ومذہبی حلقوں میں شدید تشویش اوراضطراب پایاجاتاہے حکومت پنجاب اس واقعہ کا فوری نوٹس لے ملزمان کو گرفتارکرے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ختم نبوت، پاکستان سمیت پوری دنیا میں آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دلائل کے ساتھ قادیانیوں کے باطل عقائد ونظریات کو بے نقاب اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے پر امن جدوجہد جاری رکھے گی۔

ا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

مزید : علاقائی


loading...