بھارت کا ظلم و ستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے نہیں روک سکتا ، افتخارحسین

بھارت کا ظلم و ستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے نہیں روک سکتا ، افتخارحسین

لاہور(لیڈی رپورٹر) ہیومن رائٹس ویلفیئر فورم کے صدرافتخارحسین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج برسوں سے مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے انسانی حقوق کی اس بد ترین خلاف ورزی پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی شرمناک ہے، بھارت کا ظلم و ستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے نہیں روک سکتا ، کشمیری شہدا کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گااور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جس طرح بربریت اور ظلم عام کیا جا رہا ہے وہ ساری دنیا کے سامنے ہے مگر افسوس کہ ان مظلوم اور نہتے مسلمانوں کے حق میں انسانی حقوق کی کوئی عالم تنظیم اپنی آواز کو بلند کرنے کے لئے تیار نہیں ہے حالانکہ اقوام متحدہ کی قرار داد یہ طے کر چکی ہے کہ کشمیری عوام کا فیصلہ حق خود ارادیت کی بنیاد پر کیا جائے گا مگر افسوس کہ اس قرار داد پر عمل نہ ہو سکا کیونکہ کشمیری عوام مسلمان ہے اور نام نہاد اقوام متحدہ صرف غیر مسملموں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس ویلفیئرفورم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتا ہے اوردنیاکے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارایت کے موقف کو اُجاگرکرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...