21 جولائی کے کشمیر کے الیکشن میں پی پی ہی فتح یاب ہو گی ،نصیر احمد

21 جولائی کے کشمیر کے الیکشن میں پی پی ہی فتح یاب ہو گی ،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، شیخ علی سعید، کشمیری رہنماء اعظم بھٹی، محمد ارشد نے فرخ آباد شاہدرہ لاہور میں عمر شریف بخاری کی ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کے دوران کشمیری ووٹروں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدارمیں آ کر کشمیریوں کے حقوق ان کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کی ہے 21 تاریخ کو کشمیر کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں فتح یاب ہو گی کشمیر کے ووٹر جان چکے ہیں کہ ملک کو لوٹنے والے اور اقتدار کی طاقت پارٹیاں بدلنے والے کشمیریوں کے امیدوار نہیں ہو سکتے اور یہ لوٹے لوگ کشمیریوں اور کشمیر کار سے مخلص نہیں ہیں ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے یہ صرف کشمیریوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رکھنا چاہتے ہیں 21تاریخ کو پیپلز پارٹی اور کشمیری ووٹرز لوٹوں اورنوٹوں کی سیاست کو مسترد کر دینگے اور کشمیر کاز سے مخلص پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو ہی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا کردار ادا کر رہا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک ووٹر لسٹوں کی فراہمی نہیں ہوئی ہے اور اس تاخیر کو پری پول دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہ الیکشن کمیشن فیئر اور فری الیکشن کی بجائے جانبدانہ کردارادا کر رہا ہے جو کہ قابل مذمت فعل ہے ۔ پیپلز پارٹی کے کارکن الیکشن کمیشن کی پری پول دھاندلی کو بھی ناکام بنائے گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...