پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینا عوام کے ساتھ زیادتی ہے،یاسر گیلانی

پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینا عوام کے ساتھ زیادتی ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینا عوام کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ لوگوں کو چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے تھانے کچہریوں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروے صرف عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لئے نہیں ہیں بالکہ پارلیمانی جمہوریت کا ان اداروں کے بغیر تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ بلدیاتی اداروں کا مقصد ہی یہی ہے کہ وسائل اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دئیے جائیں۔ بلدیاتی انتخابات کو کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی ان اداروں کو فعال نہ کرنا پنجاب حکومت کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریف برادران بلدیاتی اداروں تو دور کی بات ہے وہ اراکین اسمبلی کو بھی اختیارات دینے کو تیار نہیں اور ساری وازارتیں اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں جو آئین کے منافی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...