آل پاکستان ورکر زکنفیڈریشن کا مظاہرہ

آل پاکستان ورکر زکنفیڈریشن کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) آل پاکستان ورکر زکنفیڈریشن کے زیراہتمام محنت کشوں نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی نسل کشی کے خلاف زبردست احتجاجی جلوس نکالا اور بھارت کی کشمیر میں معصوم شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دنیا کی تمام آزادی پسند قوتوں سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی نسل کشی سے قتل عام کو بند کرائے جبکہ بھارتی فوج معصوم جوانوں کو آئے روز قتل کررہی ہے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرتے ہوئے اْن کی رائے شماری کے تسلیم شدہ حق پر عمل کرایاجائے یہ جلوس بختیار لیبرہال نسبت روڈ، میکلوڈ روڈ اور ایبٹ روڈ سے پاکستان کے پرچم بلند کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرانے اور کشمیر میں بھارتی تشدد کے خلاف نکالا گیا جس میں کنفیڈریشن کے نمائندگان بمعہ بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، چوہدری محمد انور، اکبر علی خان، یوسف بلوچ، نیاز خان، اْسامہ طارق،حسن منیر بھٹی ودیگر نمائندگان نے خطاب کیا اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت اور اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نسل کشی کو رکوانے کے لئے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں اْٹھائیں۔