قومی جوڈو کھلاڑی ایشیئن جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے

قومی جوڈو کھلاڑی ایشیئن جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے

اسلام آباد(اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی ایشیئن جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ۔ چیمپئن شپ ستمبر میں بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کیلئے فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو مراسلہ بھجوایا ہے تاہم پی ایس بی کی اجازت کے بعد فیڈریشن قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیئن جونیئر میں 5 جبکہ ایشیئن کیڈٹ میں تین کھلاڑیوں کو بھجوائیں گے جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...