خواہش تھی انگلینڈ کیخلاف عامر کیساتھ باؤلنگ اٹیک کرتا : محمد آصف

خواہش تھی انگلینڈ کیخلاف عامر کیساتھ باؤلنگ اٹیک کرتا : محمد آصف

لاہور(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ باؤلر محمد آصف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز محمد عامر کو سوٹ کرتی ہیں اور امید ہے کہ وہ ویسا ہی پرفارم کرے گا جیسے پہلے کیا تھا۔ اس سیریز میں محمد عامر کے ساتھ باؤلنگ کرنا چاہتا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ امید ہے عامر انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا کیونکہ وہاں کی کنڈیشنز سوٹ کرتی ہیں۔ وہ ویسا ہی پرفارم کرے گا جیسے پہلے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی انگلش کنڈیشنز میں کھیلنا پسند کرتے ہیں اور وکٹوں کی دونوں جانب گند سوئنگ کر سکتے ہیں۔ محمد آصف نے کہا کہ آئندہ سیزن میرے کیرئیر کیلئثے اہم ہے اور اس میں اچھی اور معیاری کرکٹ کھیلنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں انگلش کنڈیشنز میں باؤلنگ کرنا بہت پسند کرتا۔ میں دونوں جانب گیند سوئنگ کر سکتا۔ ایک سو رنز کی شراکت ہوچکی ہو لیکن اچانک آسمان پر بادل چھا جائیں، گیند سوئنگ ہونا شروع جاتی ہے اور پھر آپ کو جلد ہی پانچ سے چھ وکٹیں مل جاتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...