ایشیاہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

ایشیاہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) چوتھے انڈر18- بوائز ایشیاء ہاکی کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) بدھ سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سنیئر نے بتایا کہ ایشیاء کپ 15 سے 25 ستمبر تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑی منیجر کیمپ کمانڈنٹ اؤلیمپئن کامران اشرف اور کوچ مدثر علی خان کو 13 جولائی کی شام تک رپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر سے14 گول کیپر، 13 فل بیکس، 21 ہاف بیکس اور 45 فاروڈز کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا ہے۔ گول کیپرز میں عدیل راؤ، وسیم، اجمل خان، اویس رشید، صابر علی، نوید مغل، عثمان، عبدالرحمان، عبداللہ خان، کامران علی، عبدالل، وقار یونس، شہاب الدین اور عبدالرحمن فل بیکس میں محمد مدثر، فرحان، عابد بھٹی، امجد علی، محمود عباس، سمیع اللہ، اسد ارشد، فیضان، عثمان بشیر، عظمت اللہ خان نیازی، شیر محمد خان، جہانگیر خان اور بہادرالدین شامل ہیں، ہاف بیکس میں علی رضا، آصف حنیف، یاسر علی، سہیل، امجد، محب، وقاص علی، قدیر احمد، رضوان اشرف، محسن حسین، عیسٰی خان، سلمان خان، مہناس خان، محمد قاسم، محمد جمیل، اجمل خان، محمد سلیم، سلمان شوکت، جنید رسول، عبداللہ بخاری اور محمد احد شامل ہیں۔ فاروڈرز میں احمد ندیم، محمد الیاس، وسیم اکرم، افروز، شاہ فہد، رومان خان، خیراللہ، شاہ ریاض خان، سعیداللہ، عامر حمزہ، عامر فاروقی، احتشام، زرین، ذولقرنین، عمر، عامر علی، مرتضیٰ یعقوب، محمدفواد، محمد یاسر، مزمل حسین، حسیب، حق نواز، عبدالناصر، ندیم خان، عثمان طارق، محب، قاضی معظم، عمر مصطفی، ذاکراللہ، عبدالمنصف، ذیشان صدیق، محمد ارسلان، جواد خان، خوشحال، محمد اویس ارشد، علی عزیز، وقار علی، عمران علی، عبداللہ بابر، ارسلان حیدر، فہیم خان، اکبر بھٹی، حارث سومرو، سردار کان اور فیضان علی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...