قومی جوڈو کھلاڑی 5 اگست کو برازیل روانہ ہوں گے

قومی جوڈو کھلاڑی 5 اگست کو برازیل روانہ ہوں گے

اسلام آباد (اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپکس گیمز میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ 5 اگست کو برازیل روانہ ہوں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈو کے ایونٹ میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے‘ اولمپکس گیمز میں 136 ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ شاہ حسین شاہ واحد کھلاڑی ہے جنہوں نے جوڈو کے ایونٹ میں اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کیا ہے جس کا کریڈٹ پاکستان سپورٹس بورڈ اور فیڈریشن کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز کی تیاری کیلئے شاہ حسین شاہ جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ اولمپکس گیمز 6 سے 22 اگست تک برازیل میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے شاہ حسین شاہ 5 اگست کو برازیل روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کیلئے کئی فتوحات حاصل کیں ہیں۔ اس ایونٹ میں بھی ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ اولمپکس گیمز میگا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر کے 136ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن سے کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...