قومی سنوکر ٹیم چیمپئن شپ کیلئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی

قومی سنوکر ٹیم چیمپئن شپ کیلئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قومی سنوکر ٹیم عالمی سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 19جولائی کو مصر روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیح کے مطابق چمپئن شپ 20 سے 30جولائی تک مصر میں کھیلی جائے گی جس میں 4کھلاڑی اور ایک آفیشل شرکت کریں گے۔ کھلاڑیوں میں بابر مسیح ‘ اسجد اقبال ‘ محمد بلال اور سہیل شہزاد جبکہ نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی کے مقامی کلب میں جاری ہے، اور کوچ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت د ے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...