سابق اولمپیئن شہناز شیخ کاسماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات پر دکھ کا اظہار
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سابق اولمپئن شہناز شیخ نے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، شہناز شیخ نے کہا کہ نامور عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی خدمات کو شاندار الفاظ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنہوں نے اپنی ساری زندگی ملک وقوم اور انسانیت کیلئے وقف کردی تھی۔
انہیں جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔