بھارت نہتے کشمیری عوام کا بے دردی سے خون بہا رہا ہے،قاری زوار بہادر

بھارت نہتے کشمیری عوام کا بے دردی سے خون بہا رہا ہے،قاری زوار بہادر

لاہور(خبر نگار خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیری عوام کا بے دردی سے خون بہا رہا ہے کشمیری عوام کی طرف سے تازہ احتجاج میں 40 کے قریب کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے ان نوجوانوں اور کشمیری عوام کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔ایسے میں ہمارے حکمرانوں کی خاموشی بے حسی کی واضح دلیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک بے گناہ کشمیری عوام کا بے دریغ خون بہایا ہے جبکہ کشمیری عوام اپنے حق رائے دہی اور کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔بھارتی درندوں نے اب تک لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے درندہ صفت بھارتی افواج نہتی خواتین ،بچوں ،بوڑھوں اور جوانوں کو تہہ تیغ کر رہے ہیں۔

ہمارے حکمرانوں بے غیرتی کی تصویر بنے کشمیری عوام پر ظلم و ستم دیکھ رہے ہیں وہ ان مظلوم کشمیریوں کی مدد کی بجائے بھارتی درندوں کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان نے اُس وقت جہاد کشمیر کی مدد اور حمایت کی جب بہت ساری جماعتیں جہاد کشمیر کو جائز نہیں سمجھتی تھی جمعیت علماء پاکستان آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کی مطالبے کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...