ویٹرنری یونیورسٹی میں عبدالستار کے ایصا ل ثوا ب کے لئے تعز یتی اجلا س

ویٹرنری یونیورسٹی میں عبدالستار کے ایصا ل ثوا ب کے لئے تعز یتی اجلا س

لاہور)کامرس رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز عبدالستار کے ایصا ل ثوا ب کے لیئے تعز یتی اجلا س کا انعقاد ہوا ۔ جس کی صدار ت وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی ۔ یو نیو ر سٹی اساتذہ ، ملازمین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے مر حو م کے ایصا ل ثواب و مغفر ت اور در جات کی بلند ی کے لیئے فا تحہ خوا نی کی ۔اپنے خطا ب میں ڈاکٹر پا شا نے مر حو م عبد الستار اید ھی کی د کھی انسا نیت ،یتیم مسکین،پسما ندہ حال غر یب غر با و فقرا کی فلاح و بہبو دکے لئے اداکی گئی گرا ں قدر خد ما ت کا تفصیلی تذکر ہ کیا۔اُ نہو ں نے کہا کہ عبد الستا ر اید ھی نے اپنی پو ری زند گی نہ صر ف بنی نو ح انسانیت کی خد مت میں صر ف کی بلکہ اُنہو ں نے بیمار و لا غر جا نورو ں کے علاج معا لجے کے لئے بھی اید ھی اینمل شیلٹر اینڈ ہسپتا ل کے نا م سے ادارہ قائم کر رکھا تھا۔

ڈاکٹر پا شا نے کہا کہ مستقبل قر یب میں ویٹر نری یو نیو ر سٹی بھی غریب مستحق طلبہ و سٹاف کی فلا ح و بہبو د کے لیئے ایک ویلفئیر سو سا ئٹی قائم کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...