بابا محمد فیاض چشتی صابری قلندری کی صدارت میں ماہانہ محفل میلاد مصطفےٰ

بابا محمد فیاض چشتی صابری قلندری کی صدارت میں ماہانہ محفل میلاد مصطفےٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ممتاز روحانی شخصیت حضرت بابا محمد فیاض چشتی صابری قلندری المعروف زلفاں والی سرکار بانی محفل کی زیر صدارت 87 ویں ماہانہ محفل میلاد مصطفےٰ ؐ انکی رہائش گاہ نیو وسن پورہ سکیم نمبر 2 (Y) بلاک میں منعقد ہوئی۔ محفل پاک کے منتظم اعلیٰ ممتاز سماجی رہنما ملک محمد عارف تھے۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ ثنا خوان مصطفےٰ ؐ قمر عباس، حافظ سجاد، حاجی صدیق قادری نے بارگاہ رسالت مابؐ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے۔
محفل پاک میں ممتاز عالم دین علامہ قاری محمد اسلم مجددی خطیب جامع مسجد حضرت مجدد الف ثانی سکیم نمبر 2 نے ’’نماز جنازہ‘‘ کی ادائیگی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دین کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ نے اپنی پوری زندگی کسی صحابی کا جنازہ نہیں پڑھایا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں شیطان کے شر سے بچنا چاہیے اور اللہ کے عذاب سے بھی بچنا چاہیے۔
اللہ کے نیک بندوں کی صحبت میں بیٹھنا چاہیے۔ اللہ اور اسکے رسولؐ کی اطاعت کرنی چاہیے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ ، حضرت خواجہ غریب نوازؒ ، حضرت غوث الاعظمؒ اور دیگر اولیا کرام کی تعلیمات کو اپنا لینا چاہیے۔ محفل پاک میں بابا فیاض، ملک محمد عارف نے اس سال جامع مسجد محمدیہ حنفیہ سکیم نمبر 2 میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والے حاجی سلطان، مرزا معین بیگ، معظم علی اور جاوید اقبال سیفی کی دستار بندی کی۔ محفل میں درود و سلام، خصوصی دعا بھی کی گئی آخر میں لنگر شریف بھی تقسیم کیا گیا۔